یہ ایک اردو آرٹیکل ہے

 اردو زبان بہت مشکل ہے, اس میں بہت پیچیدگیاں ہیں۔ نہیں اردو تو بہت ہی آسان اور ایک خوبصورت زبان ہے, اس میں مشکل کیا ہے۔

یہ ہے اردو کے بارے میں دو اقسام کی راۓ۔

یہ ضروری نہیں کہ اگر آپ اسکول یا کالج سے فارغ التحصیل ہیں تو آپ کی اردو سلیس, اور اگر آپ آکسفورڈ سسٹم یا کسی دوسرے انگریزی میڈیم سے پڑھے ہوۓ ہیں تو اردو بہت مشکل ہوگئ ہے آپ کے لیے۔ عموما یہی ایک عام تاثر پایا جاتا ہے اور لوگ یقین رکھتے ہیں کہ ایسا ہی ہے۔ اور اکثر ایسا درست بھی ہوتا ہے۔

آج کل تو ہمارے وطن کے رکھوالوں (بچوں) کو پچاس تک گنتی اردو میں کرنی نہیں آتی۔ خیر اس سے کیا, جتنی کم اردو اور زیادہ انگریزی میں مہارت اتنی ہی زیادہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ ایسا ہی ہے نا؟

میں نے آج جب بہت دنوں بعد بلاگ میں لاگ ان کیا تو خیال آیا کہ کیوں نہ اردو میں میں کوشش کروں, لیکن پھر وہی مسئلہ کہ موضوع کیا ہونا چاہیے۔ اور جب مسئلہ درپیش ہوجاۓ تو ہم کیا کرتے؟ ہم اسی موضوع کو ہی پھر ایک موضوع بنا لیتے ہیںں ۔

اردو میں لکھنے کا ایک فائدہ میرے لیے یہ تھا کہ آسانی سے  الفاظ مل جائیں گے vocabulary  

لیکن وہ کیا ہے نا کہ اب اردو پڑھنے والے خواتین و حضرات گنے چنے ہی رہ گۓ ہیں, اور اگر آپ پڑھنے والوں کی تعداد زیادہ چاہتے ہیں تو آپ خود بخود انگریزی کی جانب متوجہ ہوجاتے ہیں۔

بچپن سے اردو میں آرٹیکلز, ناولز, سفرنامے وغیرہ, ابن انشاء, عمیرہ احمد اور مستنصر حسین تارڑ جیسے مایہ ناز لکھاریوں کو پڑھتے ہوۓ آۓ ہیں اور ماسٹرز بھی وفاقی اردو یونیورسٹی سے کیا, پھر ایسا کیا ہے کہ ان سب کے باوجود بھی انگریزی کو ترجیح دی؟ 


جواب, کیوں کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں جو انگریزی بولنے والوں کو سراہتے ہیں اور انہیں ہی کامیاب تصور کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے یا غلط, فیصلہ آپ پہ چھوڑتی ہوں۔

Comments