Posts

Showing posts from October, 2022

یہ ایک اردو آرٹیکل ہے

 اردو زبان بہت مشکل ہے, اس میں بہت پیچیدگیاں ہیں۔ نہیں اردو تو بہت ہی آسان اور ایک خوبصورت زبان ہے, اس میں مشکل کیا ہے۔ یہ ہے اردو کے بارے میں دو اقسام کی راۓ۔ یہ ضروری نہیں کہ اگر آپ اسکول یا کالج سے فارغ التحصیل ہیں تو آپ کی اردو سلیس, اور اگر آپ آکسفورڈ سسٹم یا کسی دوسرے انگریزی میڈیم سے پڑھے ہوۓ ہیں تو اردو بہت مشکل ہوگئ ہے آپ کے لیے۔ عموما یہی ایک عام تاثر پایا جاتا ہے اور لوگ یقین رکھتے ہیں کہ ایسا ہی ہے۔ اور اکثر ایسا درست بھی ہوتا ہے۔ آج کل تو ہمارے وطن کے رکھوالوں (بچوں) کو پچاس تک گنتی اردو میں کرنی نہیں آتی۔ خیر اس سے کیا, جتنی کم اردو اور زیادہ انگریزی میں مہارت اتنی ہی زیادہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ ایسا ہی ہے نا؟ میں نے آج جب بہت دنوں بعد بلاگ میں لاگ ان کیا تو خیال آیا کہ کیوں نہ اردو میں میں کوشش کروں, لیکن پھر وہی مسئلہ کہ موضوع کیا ہونا چاہیے۔ اور جب مسئلہ درپیش ہوجاۓ تو ہم کیا کرتے؟ ہم اسی موضوع کو ہی پھر ایک موضوع بنا لیتے ہیںں ۔ اردو میں لکھنے کا ایک فائدہ میرے لیے یہ تھا کہ آسانی سے  الفاظ مل جائیں گے vocabulary   لیکن وہ کیا ہے نا کہ اب اردو ...